How to create WordPress website? in Urdu language. ( part 4 )

How to create WordPress website? in Urdu language. ( part 4 )

How to create WordPress website? 

ایک بار پھر آپ کا استقبال ہے ورڈپریس ویب سائٹ کیسے بنائیں پارٹ 4 میں ابھی تک ہم نے سیکھا کہ ہوسٹنگ ڈومین کیسے لے، ورڈپریس کیسے انسٹال کریں، ورڈپریس ڈیش بورڈ کیسے اوپن کریں، ورڈپریس ڈیش بورڈ مینیوں کیا ہوتا ہے، تھیمز کیا ہوتے ہیں اور انکو انسٹال کیسے کیا جاتا ہے۔ اب ہم سیکھیں گے کہ پلگ انز کیا ہوتے ہیں اور انکو انسٹال کیسے کیا جاتا ہے۔

ورڈپریس پلگ انز

ورڈپریس پلگ انز ورڈپریس کے add-on component ہو تے ہیں جو ویب سائٹ کو Additional features اور Functionality دیتے ہیں۔ پلگ انز کا استعمال کرکے آپ اپنی ویب سائٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ مثلاً : Security,SEO, Speed optimization, social media integration, وغیرہ وغیرہ۔ ورڈپریس پلگ انز کا استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے اور اسکے لۓ آپ کو کسی بھی کوڈنگ کی معلومات کی ضرورت نہیں ہے۔
یہاں میں کچھ ضروری نکات ورڈپریس پلگ انز کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔

ورڈپریس پلگ انز کیا ہوتے ہیں؟

ورڈپریس پلگ انز ورڈپریس کے add-on component ہو تے ہیں جو ویب سائٹ کو Additional features اور Functionality دیتے ہیں۔ پلگ انز تھرڈپارٹی کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں۔ اور یہ تمام پلگ انز ورڈپریس پر حاصل ہوتے ہیں۔

پیڈ اور فری پلگ انز میں کیا فرق ہوتا ہے؟

ورڈپریس میں بہت سے پیڈ اور فری پلگ انز حاصل ہیں۔ فری پلگ انز کے لئے آپ کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے‚ جبکہ پیڈ پلگ انز کے لئے آپ کو پیسے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ پیڈ پلگ انز میں Advance functionality ہوتی ہے جس میں آپ کو کسی بھی طرح کی تبدیلیاں کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

پلگ انز کام کیسے کرتے ہیں؟

ورڈپریس پلگ انز PHP کوڈ کی Form میں ہوتے ہیں اور یہ جیسے ہی آپ کے ویب سائٹ میں ایکٹیویٹ ہوتے ہیں‚آپ کی ویب سائٹ کے لئے فنکشن ہونا شروع ہوجاتے ہیں. پلگ انز آپ کی ویب سائٹ کے بیک اینڈ اور فرنٹ اینڈ دونوں کے لئے کام کرتے ہیں۔ اور آپ پلگ انز کے استعمال سے اپنی ویب سائٹ کو بہت ہی خوبصورت اور ایڈوانس فنکشن والی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔

کیا پلگ انز کے استعمال سے ویب سائٹ کی اسپیڈ آہستہ ہوجاتی ہے؟

اگر آپ بہت سارے پلگ انز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے ویب سائٹ کی اسپیڈ آہستہ ہوسکتی ہے۔ اس لۓ صرف وہی پلگ انز استعمال کرنا چاہیۓ جسکی آپ کو ضرورت ہے یا ویب سائیٹ کے لئے ضروری ہو۔ ویب سائٹ کی اسپیڈ بڑھانے کے لئے آپ کو Cache پلگ انز کا استعمال کرنا چاہیۓ۔ ( Cache پلگ انز کیا ہوتے ہیں‚ ویب سائٹ کی اسپیڈ کیسے بڑھاتے ہیں اس ٹاپک پر میں بہت جلد ایک آرٹیکل لکھنے والا ہوں۔ اگر کسی اور چیز کے بارے میں معلومات چاہئے تو آپ مجھے کمینٹ کرکے پوچھ سکتے ہیں میں سب کے کمینٹس کا جواب ضرور دوںگا۔)

پلگ انز انسٹال کیسے کریں؟

پلگ انز انسٹال کرنے کے لئے سب سے پہلے ورڈپریس ڈیش بورڈ میں لاگ ان کریں، پھر بائیں جانب مینوں میں پلگ انز پر کلک کریں، پھر ایڈ نیو پر کلک کریں، پھر سرچ بار میں آپ پلگ انز کا نام سرچ کر سکتے ہیں، پھر جو پلگ انز آپ نے سرچ کیا اسکو انسٹال کرکے ایکٹیویٹ کر لیجۓ۔

یہ تھے کچھ ضروری نکات ورڈپریس پلگ انز کے بارے میں۔ آپ اپنے ویب سائٹ کے لئے ضرورت کے حساب سے پلگ انز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

                         Important Notice

ابھی تک ہم نے سیکھا کہ ویب سائٹ بنانے کے لئے کیا کیا بنیادی چیزیں ہوتی ہیں ہمیں کن بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اگلا مرحلہ پیج بنانے کا ہے جسے بلاگ کے ذریعہ بتا پانا نا ممکن ہے اسلۓ آپ لوگوں سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اگر آپ کو آگے پیج وغیرہ بنانے کا طریقہ سیکھنا ہے تو براہ کرم مجھے کونٹکٹ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Post

Contact Me

Scroll to Top