Table of Contents
ایک بار پھر سے آپ کا استقبال ہے( how to create a wordpress website in urdu ) ورڈپریس ویب سائٹ کیسے بنائیں پارٹ 2 میں۔ ابھی تک ہم نے سیکھا کہ ڈومین نام کیسے منتخب کریں، ہوسٹنگ کیسے خریدیں، ڈومین نام پر ورڈپریس کیسے انسٹال کریں، ورڈپریس ڈیش بورڈ کیسے اوپن کریں۔
ہم نے ویب سائٹ کے لئے جو سب بنیادی چیزیں ہوتی ہیں انکے بارے میں معلومات حاصل کی اب ہم سیکھیں گے کہ ڈیش بورڈ کی بنیادی سیٹنگ کیسے کریں، اپنی ویب سائٹ کی ضرورت کے حساب سے تھیمز کیسے منتخب کریں، پلگ انز کیسے منتخب کریں، پیج کیسے بنائیں، وغیرہ وغیرہ۔
ہم ساری چیزیں ایک ترتیب سے سیکھیں گے۔
ڈیش بورڈ
How to create wordpress website? in Urdu language.
ہمارا ڈیش بورڈ دکھتا کیسے ہے، اسمیں کون کون سے فنکشن ہیں؟ آئیے پہلے ڈیش بورڈ کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ کو سنبھال نے کے لئے جس جگہ کا استعمال کریں گے یا اپنی ویب سائٹ میں کچھ بھی تبدیل کرنے کے لئے ہمیں جس کی ضرورت پڑے گی وہ ڈیش بورڈ کہلا تا ہے۔ ہم ڈیش بورڈ کے ذریعہ سے اپنی ویب سائٹ پر اپنی مرضی سے تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ڈیش بورڈ کو بیک اینڈ بھی کہا جاتا ہے۔
ڈیش بورڈ فنکشن
ڈیش بورڈ میں بائیں جانب ایک مینو بار دیا ہوتا ہے جس میں تمام فنکشن ہوتے ہیں۔ جیسے اگر ہمیں کچھ پوسٹ کرنا ہے، نیا پیج بنانا ہے، نۓ پروڈکٹ ایڈ کرنا ہے، اپنے پوسٹ پر جو بھی کمنٹ آۓ ہیں انکو چیک کرنا ہے، یا کچھ ڈیلیٹ کرنا ہے الغرض ہم یہاں سے کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ آب ہم جانیں گے کہ کونسا فنکشن کس لئے ہے ۔
ڈیش بورڈ : سب سے پہلے ہمیں بائیں جانب مینوں بار میں ڈیش بورڈ آپشن ملتا ہے جس میں دو سب آپشن ہوتے ہیں (1 ہوم ) ( 2 اپڈیٹس ) ہماری ویب سائٹ پر جو بھی اپڈیٹس آئیں گے وہ ہمیں اسی اپڈیٹس آپشن میں دکھائ دے گیں۔
پوسٹس : اس آپشن پر ہم کلک کریں گے تو ہمیں چار سب آپشن ملیں گے ( 1 آل پوسٹس ) ( 2 نئ پوسٹس) ( 3 کٹیگری) ( 4 ٹیگس ) ہمیں جو بھی آرٹیکل پوسٹ کرنا ہے ہم یہاں سے کریں گے یا کٹیگری بنانا ہے، یا ٹیگس بنانا ہے، یا جو پوسٹ کرچکے ان میں سے کسی کو ڈیلیٹ کرنا ہے ساری چیزیں یہیں سے ہوگی
میڈیا : اس آپشن میں ہم ویب سائٹ میں جو بھی فوٹوز فائلز وغیرہ استعمال کریں گے سب یہاں پر اسٹور ہوںگی جنکو ہم یہاں سے ڈیلٹ بھی کرسکتے ہیں ۔
پیج : اس آپشن میں ہم اپنی ویب سائٹ کے لئے پیج بنائیں گے
کمینٹس : اس آپشن میں ہمارے پوسٹ پر یا پروڈکٹ پر جو بھی کمنٹ آۓ گا اسے یہاں سے ہم مینیج کر سکتے ہیں
اپیرینس ( Appearance ) : اس آپشن میں ہم اپنی ویب سائٹ کے لئے تھیمز انسٹال کریں گے اور اسمیں تبدیلی کرنی ہے تو اسی آپشن کا استعمال کریں گے
پلگ انز : اس آپشن میں ہم اپنی ویب سائٹ کے لئے پلگ انز انسٹال کریں گے اور انہیں مینیج کریں گے
یوسرز ( Users ) : اس آپشن میں ہم اپنا User نام کو مینیج کریں گے
سیٹنگ : اس آپشن میں ہم اپنی ویب سائٹ کی تمام سیٹنگ کو مینیج کریں گے
اگلے آرٹیکل میں ہم تھیمز کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔ جیسے کہ تھیمز کیا ہیں؟ انکا کام کیا ہوتا ہے ؟ ہم تھیمز کیسے انسٹال کر سکتے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ