Elementor Page Builder Plugin
What is Elementor Page Builder?
ایلیمینٹرElementor ایک پیج بلڈر پلگ ان ہے ورڈپریس کے لئے۔ جو ہمیں اپنی ویب سائٹ کے لئے کسٹمائز لے آؤٹ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ایلیمینٹر ایک لائیو live پیج بلڈر ہے مطلب ہم جو بھی ڈیزائن بنا رہے ہیں ایلیمینٹر میں جو بھی کسٹمائز کر رہے ہیں اسکو فوراً چیک کرسکتے ہیں کہ ہم نے جو بھی بنایا وہ کیسے دکھ رہا ہے۔ ایلیمینٹر ہمیں بہت سارے بنے بنائے ٹیمپلیٹ فراہم کرتا ہے جسے ہم استعمال کرکے اپنی ویب سائٹ ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ ہم ایلیمینٹر میں خود سے کسٹمائز کرکے اپنا ٹیمپلیٹ بنا سکتے ہیں مستقبل کے لئے اسکو ہم ایسے سمجھ سکتے ہیں کہ ہم نے جو بھی ڈیزائن بنایا اسکو ہم ٹیمپلیٹ کی شکل میں اسٹور کرسکتے ہیں مستقبل میں کسی اور ویب سائٹ کو ڈیزائن کرنے کے لئے۔
Pros & Cons Of Elementor Page Builder
Pros of Elementor page builder
1. Easy To Use:
ایلیمینٹر کو استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے۔ ہم چند ہی کلک میں ویجیڈ کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کرکے پیج کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔
2. customization
ایلیمینٹر ہمیں بہت ہی وسیع پیمانے پر پیج کو کسٹمائز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہاں تک کہ ہم باریک سے باریک چیز بھی کسٹمائز کرسکتے ہیں مثلاً : فانٹ اسٹائل‚ ٹیکسٹ کلر, اسپیسنگ, وغیرہ وغیرہ۔
3. Pre-built Templates:
ایلیمینٹر ہمیں بہت ہی زیادہ ہر طرح کے بنے بنائے ٹیمپلیٹ فراہم کرتا ہے جس کو استعمال کر کے ہم اپنی ویب سائٹ کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔اور بنے بنائے ٹیمپلیٹ کی وجہ سے ہمارا بہت سارا ٹائم محنت بچ جاتی ہے اور کام بہت ہی تیز ہوجاتا ہے۔
4. Speed:
ایلیمینٹر اپنی اسپیڈ اور لائٹ ویٹ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ مطلب یہ کے ہم اپنی ویب سائٹ پر ایلیمینٹر کے ذریعہ جو بھی پیج ڈیزائن کرے گے اسمیں چاہے ہم کتنا بھی زیادہ ویجیڈ استعمال کرلیں پھر بھی ہماری ویب سائٹ بہت اسپیڈ لوڈ ہوگی
5. Compatibility:
ایلیمینٹر تقریباً ورڈپریس کے سبھی تھیمز اور پلگ انز کے ساتھ مل کر ورک کرتا ہے مطلب ہم ایلیمینٹر کو کسی بھی تھیمز اور پلگ انز کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں یہاں تک کہ پہلے سے بنی ویب سائٹ کو اگر کسٹمائز کرنا ہے تو ہم ایلیمینٹر پیج بلڈر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
Cons of Elementor page builder
1. Learning Curve:
ایلیمینٹر استعمال کرنے میں آسان تو ہے لیکن ہمیں پھر بھی پوری طرح سے ایلیمینٹر کے بارے میں جاننے کے لئے اسے سیکھنا ضروری ہے۔ اگر آپ ورڈپریس پر نۓ ہیں تو آپ کو کچھ ٹائم دینا پڑے گا ایلیمینٹر کو اچھی طرح سے سمجھنے کے لئے۔
2. Limited Free Version:
ایلیمینٹر ایک پیڈ پیج بلڈر ہے لیکن ایلیمینٹر اپنا فری ورژن بھی فراہم کرتا ہے۔ لیکن فری ورژن میں ہمیں لمیٹیڈ فیچر ملتے ہیں اگر آپ کو ایلیمینٹر کے تمام فیچر استعمال کرنا ہے تو پیڈ ورژن لینا پڑے گا
3. Code Bloat:
کچھ یوزرز نے ایلیمینٹر کو روپورٹ کیا ہے کہ ایلیمینٹر Bloated code بنا دیتا ہے جو آپ کی ویب سائٹ کے اسپیڈ پر اثر انداز ہوتا ہے ویب سائٹ کو مینٹین maintain کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
4. Dependence on Elementor:
اگر آپ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی ویب سائٹ ایلیمینٹر پیج بلڈر کے ذریعہ بنائے گے تو آپ کو اسی پیج بلڈر سے ہی مکمل ویب سائٹ بنانا ہوگا اگر آپ پیج بلڈر بدل تے ہیں تو آپ کو پوری ویب سائٹ پھر سے بنانا ہوگا۔