How to create WordPress website? in Urdu language. ( part 3 )

How to create WordPress website? in Urdu language. ( part 3 )

ایک بار پھر آپ کا استقبال ہے ورڈپریس ویب سائٹ کیسے بنائیں پارٹ 3 میں ابھی تک ہم نے سیکھا کہ ہوسٹنگ ڈومین کیسے لے، ورڈپریس کیسے انسٹال کریں، ورڈپریس ڈیش بورڈ کیسے اوپن کریں، ورڈپریس ڈیش بورڈ مینیوں کیا ہوتا ہے، وغیرہ اب آج ہم جانیں گے کہ تھیمز کیا ہوتے ہیں، انکو انسٹال کیسے کیا جاتا ہے؟

تھیمز کیا ہوتے ہیں؟

تھیمز بہت سارے فائلز کا مجموعہ ہوتا ہے۔ جو یہ طۓ کرتا ہے کہ ہماری ویب سائٹ کیسی دکھے گی۔ تھیمز ہمیں بنا کوڈنگ کے ویب سائٹ ڈیزائن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں فری اور پریمیم تھیمز انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔
آئیے اب جانتے ہیں کہ ہماری ضرورت کے حساب سے تھیمز کا انتخاب کیسے کریں۔

تھیمز کا انتخاب کیسے کریں؟

انٹرنیٹ پر ہزاروں لاکھوں تھیمز دستیاب ہیں۔ اب ہم ہماری ضرورت کے حساب سے تھیمز کیسے منتخب کریں۔ اسکے لۓ سب آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم ہماری ضرورت گوگل پر ٹائپ کریں اور آگے ورڈپریس تھیمز لکھ دیں مثلاً ہمیں ای کامرس ویب سائٹ بنا نا ہے تو ہم گوگل پر سرچ کریں گے Best WordPress Themes for E-commerce website اسکے بعد جو بھی ٹاپ 10 رزلٹ آۓ گا اسمیں سے ہم منتخب کر سکتے ہیں۔

تھیمز کو انسٹال کیسے کریں؟

تھیمز انسٹال کرنے کے لئے سب سے پہلے ہمیں ورڈپریس ڈیش بورڈ میں لاگ ان ہونا ہے اسکے بعد بائیں جانب مینوں میں اپیرینس Appearance پر جانا ہے Appearance کے آپشن میں کچھ سب آپشن ہیں ان میں پہلا آپشن تھیمز کا ہے ہمیں اس پر کلک کرنا ہے ایک نیا پیج اوپن ہوجاۓ گا

نیا پیج اوپن ہوتے ہی ہمیں ایڈ نیو Add new پر کلک کرنا ہے ایڈ نیو پر کلک کرتے ہی ہمیں دائیں جانب ایک سرچ بار ملے گا یہاں پر ہمیں جو تھیم چاہئے اسکو سرچ کرکے انسٹال کر سکتے ہیں۔ انسٹال ہونے کے بعد مطلب جو تھیم ہم نے انسٹال کی ہے اسکے انسٹال ہونے کے بعد ہمیں Active بٹن پر کلک کرنا ہوگا جس سے ہماری تھیم ویب سائٹ پر لائیو ہوجاۓ گی۔

آج کے آرٹیکل میں ہم نے سیکھا کہ تھیمز کیا ہوتے ہیں، کیا کام کرتے ہیں، تھیمز کو انسٹال کیسے کرتے ہیں، اب ہم اگلے آرٹیکل میں سیکھے گے کہ پلگ انز کیا ہے، پلگ انز کیا کام کرتے ہیں، پلگ انز کیسے انسٹال کریں، اپنی ضرورت کے حساب سے پلگ انز کیسے منتخب کریں۔۔
( محترم قارئین : آپ لوگو سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قسم کا سوال ہو تو آپ کمنٹ ضرور کریں یا آپ واٹس ایپ پر بھی میسج کرسکتے ہیں۔ )

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Post

Contact Me

Scroll to Top